سپین : قاری عبدالرحمان کی طرف سے منہاج یوتھ لیگ سپین کے اعزاز میں عشائیہ

مورخہ 25 مئی2013ء کو منہاج القرآن اوسپتالیت (بارسلونا،سپین) کے زیر اہتمام تاریخی محفل نعت میں شاندار انتظامات پربارسلونا کی معروف سماجی شخصیت اور عادل تندوری ریسٹورنٹ کے مالک الحاج قاری عبدالرحمان چوہدری کی طرف سے 2 جون 2013ء کو منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوانوں کے اعزا میں شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

عشائیہ میں منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر یوسف بلال قادری، نائب صدر حسنات مصطفی ہاشمی، ناظم نشرو اشاعت محمد عتیق قادری، صدر نعت کونسل حافظ محمد عاطف اور منہاج یوتھ لیگ کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر الحاج قاری عبدالرحمان چوہدری کی خصوصی دعوت پر منہاج القرآن اوسپتالیت کے صدر حاجی زاہد اختر زاہدی، صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین محمد اقبال چوہدری، امام و خطیب منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا حافظ محمد معروف، ناظم مالیات منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین محمد نواز قادری اور آن لائن اخبار روزنامہ کشمیر کی آواز کے چیف ایڈیٹر ظفر الیاس قریشی نے بھی شرکت کی۔

عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الحاج قاری عبدالرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن اوسپتالیت(بارسلونا، سپین) کی تاریخی محفل نعت میں منہاج یوتھ لیگ سپین کی طرف سے شاندار انتظامات کرنے پر بلال یوسف قادری اور ان کی ٹیم میں شامل تمام نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے منہاج یوتھ لیگ کی منہاج نعت کونسل کے نوجوانوں کی شاندار کاکردگی پر حافظ محمد عاطف کو بھی خصوصی مبارک باد دی۔ قاری عبدالرحمان نے صدر منہاج القرآن اوسپتالیت حاجی زاہد اختر زاہدی کو سپین کی تاریخ کی سب سے بڑی محفل نعت کے انعقاد پر خصوصی مبارک باد یتے ہوئے کہا کہ عقیدہ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ کے لیے اس طرح کی محافل کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

رپورٹ:نوید اندلسی

تبصرہ