ناروے۔ نارویجن نو مسلم ابو بکر الصدیق منہاج القرآن ناروے کے ترجمان مقرر

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے نارویجن نو مسلم ابوبکر الصدیق کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کا ترجمان مقرر کر دیا۔ ابوبکر کی تقرری کا اعلان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے گذشتہ ماہ منہاج القرآن یوکے اور یورپ بھر سے برمنگھم میں جمع ہونے والے کارکنان کے ایک اجتماع میں کیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ابوبکر کو مبارکباد پیش کی اور انکے لئے خصوصی دعا بھی کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن ناروے، برطانیہ، ڈنمارک، فن لینڈ، سویڈین، سپین، اٹلی، فرانس، یونان، جرمنی اور دیگر ممالک سے تشریف لائے ہوئے قائدین و کارکنان نے ابوبکر کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کا ترجمان مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی اور انکی استقامت کے لیے دعا بھی کی۔ ابوبکر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں انشاء اللہ شیخ الا سلام کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا اور منہاج القرآن کے پیغام کو ہر جگہ احسن انداز میں پہنچانے کی کوشش کروں گا۔ یاد رہے کہ ابوبکر الصدیق نے 4 مئی کو شیخ الاسلام کی موجودگی میں برمنگھم میں منعقد ہونے والی عظیم الشان کانفرنس پاکستان اور حقیقی جمہوریت میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور شیخ الاسلام سے اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار بھی کیا۔

رپورٹ : اوسلو(عقیل قادر)

تبصرہ