سپین: بارسلونا کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت میاں آصف محمود کا منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے اعزاز میں عشائیہ

25 مئی 2013ء کو منہاج القرآن اوسپتالیت (بارسلونا، سپین) کے زیر اہتمام کامیاب محفل نعت کے انعقاد پربارسلونا کی معروف کاروباری اور سماجی شخصیت میاں آصف محمود کی طرف سے گذشتہ دنوں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی انتظامیہ کے اعزاز میں بارسلونا کے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ ذیشان کبابش پر شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ عشائیہ میں منہاج القرآن سپین کے قائدین اور منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوانوں کے علاوہ خصوصی دعوت پر سوشلسٹ پارٹی کاتالونیا کی نیشنل کونسل کے ممبر حافظ عبدالرزاق صادق، سنیئر صحافی جاوید مغل، شاہد لطیف گجر نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر میاں آصف محمود نے منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری کے ساتھ گفتگو کے دوران بتایا کہ اوسپتالیت میں ہونے والی محفل نعت کے انعقاد پر انہیں بے حد خوشی ہوئی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے، انہوں نے منہاج القرآن سپین کی انتظامیہ کو سپین کی تاریخ کی سب سے بڑی اور شاندار محفل نعت کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔ منہاج القرآن اوسپتالیت کے خطیب و امام حافظ محمد عابد نقشبندی نے منہاج القرآن بارسلونا اور اوسپتالیت کے مختلف منصوبہ جات کی تکمیل میں تعاون کرنے پر میاں آصف محمود اور ان کے احباب کا خصوصی شکریہ اداء کیا۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی

تبصرہ