ساؤتھ کوریا: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام انچھن خواجہ ڈونگ میں مورخہ 01 جون 2103 بروز ہفتہ کو بعد نماز عشاء عظیم الشان محفل بسلسلہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں گردونواح سے عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد بشیر نے حاصل کی۔حافظ مبین، اشفاق قادری، پرویز قادری اور دیگر نعت خوانوں نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کی۔ محفل سے خصوصی خطاب منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے سفر معراج کے موضوع پر مدلل اور سیر حاصل گفتگوکی۔انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت نے اپنے محبوب کی عظمت وشان کو قیامت تک کے لئے واضح کرنے کے لئے انہیں اپنے پاس بلایا اور اپنی بارگاہ سے نماز کا تحفہ دے کر بھیجا۔اب ہمارا فرض ہے کہ اپنے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت اور اتباع کا ثبوت دیتے ہوئے نماز پنجگانہ کو اپنی زندگیوں میں شامل کریں۔ پروگرام کے اختتام پر درود وسلام کے بعد دعائے خیر کی گئی جبکہ حاجی محمد اسحاق، چودھری استخار اور راجہ مہربان نے مہمانوں کی لنگر سے تواضع کی۔

رپورٹ: محمد فاروق

تبصرہ