02 جون 2013ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کی یورپین ممالک کی تنظیمات پر مشتمل ایگزیکٹو باڈی منہاج یورپین کونسل کا اجلاس ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے نواحی شہر درآمن میں منعقد ہوا جس میں منہاج یورپین کونسل کے ایگزیکٹو ممبران اور یورپین ممالک کی تنظیمات کے ملکی صدور و ناظمین نے شرکت کی۔ جن میں علامہ حسن میر قادری (امیر تحریک)، علامہ نور احمد نور (نائب امیر تحریک)، چوہدری اعجاز احمد وڑائچ(صدر) ، محمد بلال اپل(سیکریٹری جنرل)، علامہ محمد اقبال اعظم(ناظم ویلفیئر)، چن نصیب(جوائنٹ سیکریٹری)، نوید احمد اندلسی(ناظم میڈیا)، صوفی محمد اشرف کھوکھر(نائب صدر)، محمد اقبال وڑائچ ( نائب صدر)، عمر مرزا (کوارڈینیٹر منہاج یوتھ لیگ یورپ)، سمیرا رفاقت (کوارڈینیٹر منہاج ویمن لیگ یورپ) ، کرن منشاد (ڈپٹی کوارڈینیٹر منہاج ویمن لیگ یورپ) ،ظل حسن قادری (نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین)، شبیر احمد اعوان (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس)، قاضی محمد ہارون (سیکریٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس)، محمد سلمان (جوائنٹ سیکریٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس)،حاجی اعجاز احمد (جوائنٹ سیکریٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی)، سید عدنان علی (سیکریٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل فن لینڈ)، علامہ حسن اعوان (چیف آرگنائزر منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن)، راشد محمود الرحمان(صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن)، امجد محمود (سیکریٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن)، چوہدری خالد محمود (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ)، محمد اصغر (سنیئر نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے) اور واصف مجید (سیکریٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے) شامل ہیں۔ علاوہ ازیں منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن کریم سے امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے کیا جس کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے جوائنٹ سیکریٹری حاجی اعجاز احمد نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی ، صدر منہاج یورپین کونسل چوہدری اعجاز احمد وڑائچ نے ابتدائی کلمات میں اجلاس کے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور سیکریٹری جنرل منہاج یورپین کونسل محمد بلال اپل نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا ۔تقریبا7گھنٹے جاری رہنے والے اس اہم اجلاس میں اہم تنظیمی معاملات اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تحت یورپین ممالک میں جاری مختلف دینی ،دعوتی، علمی و تدریسی ، بین المذہبی و بین الثقافتی (پیس اینڈ انٹی گریشن) اور فلاحی منصوبہ جات پر مشاورت کی گئی اور اہم فیصلہ جات کیے گئے۔
اجلاس کے اختتامی حصہ میں منہاج القرآن درآمن (ناروے) کے صدر ناصر گوندل نے درآمن میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تحت جاری مختلف تعلیمی منصوبہ جات اور منہاج اسلامک سنٹر درآمن کے تعمیراتی کام کے متعلق بریفنگ دی اسی طرح منہاج القرآن دی ہیگ (ہالینڈ) کے صدر خالد محمود اور سیکریٹری جنرل عمر مرزا نے بھی دی ہیگ (ہالینڈ)میں منہاج القرآن کے نئے سنٹر کی خریداری اور تعمیر کے متعلق تفصیلات سے اجلاس کو آگاہ کیا جس پر تمام شرکاء نے ان کو مبارک باد پیش کی ۔ اجلاس کا اختتام خصوصی دعا پر ہوا جو کہ علامہ نور احمد نور (ڈائریکٹر منہاج القرآن درآمن ) نے کروائی۔
تبصرہ