منہاج القرآن آسٹریا کی آسٹرین نمائندہ اسلامک تنظیم اسلامک گلاوبن گیمان شافٹ کی خصوصی نشست میں نمائندگی

منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم اور جنرل سیکرٹری محمد نعیم رضا نے مورخہ 28 مئی 2103 کو آسٹریا میں تمام اسلامی تنظیمات کی نمائندہ اسلامک گلاؤبن گیمائن شافٹ کے اہم اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں آسٹریا بھر سے تمام اہم اسلامک سنٹرز کے نمائندگان اور تنظیمات کے مندوبین نے شرکت کی۔

اس موقع پر اسلامک گلاؤبن گیمائن شافٹ آسٹریا کے صدر ڈاکٹر فواد سیناج نے جملہ مسلمان تنظیمات کے مشترکہ تعاون سے اپنی نمائندہ تنظیم کی کارکردگی حاضرین کے سامنے رکھی، اور آئندہ منصوبہ جات کا مختصر تعارف پیش کیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم نے اجلاس میں خصوصی گفتگوکرتے ہوئے منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے اتحاد امت کے لئے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ نشست کے آخر میں پرتکلف ڈنر کا اہتمام تھا۔ اس موقع پر منہاج القرآن آسٹریا کے قانونی مشیر ڈاکٹر ابراھیم لوگر بھی ہمراہ تھے۔

رپورٹ: محمد نعیم رضا

تبصرہ