یونان: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ماہانہ گیارہویں شریف کا پروگرام

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام مورخہ 18 مئی2013ء کو ریندی مرکز میں ماہانہ گیارہویں شریف کا پروگرام منعقد ہوا جس میں کارکنوں کی کثیر تعدا د نے شرکت کی ۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلا وت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد عارف نے حاصل کی ، نقابت کے فرائض محمد آصف چک بساوا (سابق ناظم مالیات )نے بخوبی ادا کئے۔ ہدیہ عقیدت کا گلدستہ بارگاہ رسالت میں فیاض گوہر، واجد علی، عبدالجبار، مظہر علی، محمد عارف اور ناصر اکبر قادری نے پیش کیا۔ منہاج القرآن مرکز ریندی کے امام وخطیب خالد محمود قادری نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا ہے کہ اے ایمان والو اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور سچوں کے ساتھ ہو جاؤ۔ اس بات کو دنیا کا کوئی شخص رد نہیں کر سکتا کیونکہ یہ اللہ کا قرآن ہے انسان جتنے اعمال بھی کرتا ہے اس کا انحصار اس کے اعمال پر نہیں ہونا چا ہیے بلکہ یہ ہونا چا ہیے کہ بندہ اعمال تو بہت زیا دہ کرے مگر اس کی نگاہ اپنے اعمال کی طرف نہ جا ئے یعنی عاجز رہے اللہ پاک نے اسی بات کا سبق دیا ہے کہ لوگو اللہ سے ڈرتے رہو اور پھر سچوں کی سنگت میں آجا ؤ، اھل اللہ کی نسبت میں آجاؤ۔ نسبت اس کو بھی کہتے ہیں کہ جس طرح اس دنیا کا نظام ہے کہ اگر لو ہے کو آگ میں دو تین گھنٹے ر کھا جائے تو جب لوہا گرم ہوتا ہے تو اس کا رنگ بھی بدل جاتا ہے اور اس کی تاثیر بھی بدل جاتی ہے اب اگر کوئی شخص اس لو ہے کو ہا تھ لگا ئے تو اس کا ہاتھ جل جاتا ہے یعنی جو کام آگ کرتی ہے وہی لوہا کریگا اسی طرح اللہ کا ولی جب توجہ کرتا ہے تو انسان سے نفسیا تی خواہشات کا رنگ اتار کر اپنا روحانی رنگ چڑھا دیتا ہے تو اس طرح پھر مرید کی شبیع بھی اپنے شیخ جیسی ہو جاتی ہے جس طرح حضور غوث الا عظم شیخ عبد القادر جیلا نی نے توجہ دی تو آئے ہو ئے چور کو زمانے کا قطب بنا دیا یعنی اس کی نفسیات، خواہشات اتارکر جب اپنا روحانی رنگ چڑھایا تو اس کو زمانے کا ولی بنا دیا اسی کو اھل اللہ کی نسبت کہتے ہیں جس کا تذ کرہ قرآن مجید میں کئی مقامات پر ہوا کہ لوگو اللہ سے ڈرتے رہو اور سچوں کے ساتھ ہو جاؤ۔

اس عظیم الشان محفل میں لوگوں نے بھر پور شرکت کی جن میں ناظم منہاج القرآن یونان غلام مرتضیٰ قادری، ناظم مالیات ارسلان خرم چیمہ، ناظم لائبریری حاجی جاوید اقبال، مسجد کمیٹی محمد اقبال اور میلاد کمیٹی کی طرف سے حاجی محمد الیاس نے شر کت کی درود و سلام و دعا کے بعد عامر علی قادری ( نائب صدرمنہا ج القرآن) کی طرف سے مہمانوں میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپو رٹ۔مرزا محمد امجد جان

تبصرہ