یونان : منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے نئے ذیلی مرکز کوروپی کا افتتاح

مورخہ 5 مئی بروز اتوار کوروپی میں منہاج القرآن کے نئے ذیلی مرکز کے افتتاح کی عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ بھر اور گردو نواح سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی لوگوں کی اتنی تعداد تھی کہ افتتاحی تقر یب مر کز کے سا منے کھلے میدان میں کی گئی

شرکاء میں چوہدری طارق بانسریاں، چوہدری سجاد حسین، صابر علی، رانا شاہد، شبیر احمد، قیصرمحمود، محمد ادریس قادری، ملک محمد افضل، زاہد بٹ، محمد احسن سیفی اور ملکی تنظیم منہاج القرآن کی طرف سے صدر رانا محمد وقار خان، ناظم مالیات ارسلان خرم چیمہ، نائب ناظم و ناظم رابطہ چو ہدری محمد اسلم، نا ظم نشرواشاعت مرزا محمد امجد جان، صدر یوتھ لیگ عادل شہزاد، نائب ناظم نشرواشاعت ملک نسیم اعوان، صدر منہاج نعت کونسل سجاد حسین قادری، ناظم ویلفیئر چوہدری مدثر خادم سوہل، کیپسیلی سے قاری مدثر مصطفیٰ(خطیب مرکز کیپسیلی)، ماراتھونا سے صوفی عبید اللہ چشتی(خطیب مرکز مارا تھونا) اور عابد علی ڈوگر صدر ذیلی مرکز مارا تھونا اور خطاب کیلئے علا مہ شہباز احمد صدیقی (سا بق امیر تحریک منہاج القرآن یونان)نے خصوصی شرکت کی

محفل کا باقاعدہ آغاز تلا وت قرآن مجید سے کیا گیا جس کی سعادت قاری مدثر مصطفیٰ نے حاصل کی، نقابت کے فرائض خالد محمود قادری نے بخوبی ادا کئے، اس کے بعد حضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کرنے کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا، بارگا ہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کرنے والوں میں محمد اویس قادری، محمد احسن سیفی، ماجد علی محمد فریاد چشتی، محمد اشفاق چشتی، ملک نسیم اعوان، شہزاد حسین قادری آف منیدی اور بلبل منہاج سجاد حسین قادری نے اپنے خصوصی انداز میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ علامہ شہباز احمد صدیقی نے اپنے خطا ب کا آغاز قرآن مجید کے چو تھے پا رے کی پہلی آیت سے کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعا لیٰ فرماتا ہے کہ اس وقت تک کو ئی نیکی نہیں حاصل کر سکتا جب تک کہ وہ اپنی محبوب(پیاری)چیز کی قربانی نہ دے اور حدیث پاک میں ہے کہ جب یہ آیت نا زل ہو ئی اس کے بعد صحابہ میں سے حضرت طلحہ نے اسی وقت اپنے پیا رے باغ کی قربانی کا اعلان کیا پیا را اس لئے کہ کبھی کبھار حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دوپہرکو آرام یا چہل قدمی کیلئے اس باغ میں جا یا کر تے تھے۔

مراد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت سیدنا عمر فاروق، حدیث پاک میں ہے کہ عمرکی شان یہ ہے کہ جس گلی سے عمرکا گزر ہو اس گلی سے شیطان بھی اپنا راستہ بدل لیتا ہے قربا نی کا اتنا جذبہ کہ شا ید ہی کسی میں ہو لیکن اس کے با وجود ہر دفعہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق ان سے سبقت لے جا تے، حدیث پاک میں ہے کہ قربانی کے سلسلے میں ایک دفعہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عمرسے پو چھا کہ عمرآج کیا لائے ہو؟ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے گھر میں جتنا بھی مال تھا اس کو دو پر تقسیم کیا ایک حصہ گھر چھوڑ آیا ہوں اور ایک حصہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں، اسی سوال پر حضرت ابوبکر صدیق نے جواب عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زندگی میں جو بھی کمایا تھا یہا ں تک کہ اپنے کپڑ ے بھی میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پیش کرتا ہوں اور گھر میں اللہ اور اسکا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چھوڑ آیا ہیں اسی وقت جبرائیل کو اللہ کی با رگا ہ سے حکم ہوا کہ جا ئیں اور نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرما دیں کہ اللہ تعا لیٰ نے ابو بکر صدیق کیلئے سلا م بھیجا ہے اور خدا تعا لیٰ پو چھ رہا ہے کہ اے ابو بکر کیا اس حال میں ہم سے راضی ہو اس پر حضرت ابو بکر صدیق نے تین بار فرمایا کہ ہاں میں راضی ہوں، راضی ہوں، راضی ہوں۔

انہوں نے تربیتی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اندر قربانی کا جذبہ پیدا کرو اور اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے قر با نی میں کو ئی کمی نہ آنے دیا کرو۔ آخر میں صدر تحر یک منہا ج القرآن یونان کی طرف سے اہالیان کوروپی اورخا ص طور پر صدر ذیلی مرکز منہا ج القرآن امجد بشیر بٹ، نا ظم خا لد محمود قادری، رابطہ ناظم شاہد محمود قادری، سر پرست محمد آصف قادری اور جملہ تنظیم کے عہدیداران کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اس کے بعد تمام مہمانوں کا ذیلی تنظیم منہا ج القرآن کوروپی کی طرف سے شکریہ ادا کیا گیا اور ان میں کھانا تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: مرزا امجد جان

تبصرہ