شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد رشید اور منہاج یونیورسٹی کے فارغ التحصیل سکالر علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی منہاج القرآن اسلامک سنٹر ناگویا تقرری کے بعد مورخہ 02 مئی 2013 کو ناگویا ایئر پورٹ پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ممبرسپریم کونسل و صدر ایشیئن کونسل علی عمران کے ہمراہ فدا حسین شاہ، حافظ عبدالمصطفیٰ اور نعیم کیانی ایئر پورٹ پر موجود تھے اور انہوں نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔ بعد ازاں قافلے کی صورت میں ناگویا مرکز پہنچے اور دیگر ساتھیوں سے تعارف کرایا گیا۔جاپان پہنچنے کے بعد مفتی ارشادحسین سعیدی نے اپنے پہلے خطبہ جمعہ میں عقیدہ توحید کے عنوان سے مدلل اور ایمان افروز خطاب کیا۔
رپورٹ: حافظ عبدالمصطفی
تبصرہ