مورخہ 14 اپریل 2013ء بروز اتوار کو ہوٹل اتروسکو آریزو ( اٹلی) میں اسلامک کمیونٹی (مسجد القدس) کی جانب سے مسلم بھائی چارہ کے حوالہ سے ایک خوبصورت کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں ساؤتھ اٹلی کے ڈائریکٹر علامہ غلام مصطفی مشہدی نے مقامی تنظیم کے ہمراہ خصوصی شرکت کی۔
کانفرنس میں تلاوت ونعت کے بعد امت مسلمہ کی زبوں حالی اور اٹلی میں مسلم اتحاد کے حوالہ سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ کانفرنس میں آپس کے فروعی اختلافات کو دور کرکے اتحاد ویگانت کو فروغ دینے پر غوروخوض کیاگیا۔ اجلاس میں تمام شرکاء نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور شیخ الاسلا م ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
رپورٹ:محمد عمران
تبصرہ