آسٹریا: تارکین وطن کے لئے جرمن زبان کورس کا اجراء

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کی یوتھ لیگ کے تحت عوامی فلاح کے جذبہ اور نئے تارکین وطن کی مدد کے لئے ابتدائی جرمن زبان کورس کا اجراء کیا گیا۔ اس سلسلہ میں افتتاحی تقریب مورخہ05 اپریل2013ء کو منعقد ہوئی۔

کلاس کا باقاعدہ افتتاح منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم نے کیا، اس موقع پر جرمن سیکھنے والے طلباء کی کثیر تعداد نے منہاج یوتھ لیگ آسٹریا کے عمیر الطاف، سلمان صدیق اور بلال چیمہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ خواجہ محمد نسیم نے جرمن کورس کی اہمیت پرمختصر گفتگو کی اور منہاج القرآن آسٹریا کی سماجی خدمات کا ذکر کیا، انہوں نے اپنے تنظیم کے دیگر عہدیداران ملک محمد شفیع، شیخ محبوب عالم، محمد نعیم رضا، محمد حفیظ اللہ، ملک محمد امین اعوان، ملک غلام مصطفی، حاجی نسیم ملک، چودھری محمد آصف، شاہد محمود اور منہاج یوتھ لیگ کے عمیر الطاف، اعجاز ملک، سلمان صدیق، عمر شہزاد، بلال چیمہ، عمران مغل، عمیر اعوان، محمد جواد، زوہیب عمرحسن، چودھری محمدا شفاق سمیت دیگر معاونین کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: محمد نعیم رضا

تبصرہ