منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے مرکز المصطفیٰ ابارکی کین میں قرآن مجید پڑھنے والے بچوں نے مورخہ 22 جولائی 2012ء کو کیک کاٹ کر رمضان المبارک کے پاک مہینے کااستقبال کیا۔
استقبال رمضان پروگرام کو تلاوت، نعت اور بچوں کی مختصر تقاریر سے مزین کیا گیا تھا۔ حافظ محمد یعقوب مغل نے رمضان اور تقویٰ کے حوالہ سے جاپانی زبان میں گفتگو کی۔ اس کے بعد فہدآرائی کی طرف سے لایاگیا کیک کاٹا گیا۔ جن بچوں نے پروگرام میں حصہ لیا ان میں فہدآرائی، محمدشعبان، معراج الاسلام، محمدخیال، امیر حسین، شاکرہ، شاکر، صلاح الدین، علاؤ الدین، جان شیر خان، آیات الاسلام، رقیہ، بی بی جان، فاطمہ، عائشہ اور عبداللہ شامل ہیں۔
پروگرام میں منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن جاپان کے صدر محمدانعام الحق،محمدحنیف مغل، محمد ایاازاور حافظ محمد یعقوب مغل نے بھی شرکت کی۔
رپورٹ: اعجاز رمضان کیانی
تبصرہ