منہاج القرآن ویمن لیگ اور سسٹر لیگ (فرانس) کے زیراہتمام محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

منہاج القرآن ویمن لیگ اور منہاج سسٹر لیگ فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 17 جون 2012ء کو لاکورونیو مرکز پر محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کی گئی جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز شاہین اکرم نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ ننھی بچیوں مائرہ غلام، نفیسہ بتول، سویرا نے قصیدہ بردہ شریف اور نعتیں پیش کیں۔ اس کے بعد محفل نعت کا باقاعدہ سلسلہ شروع ہوا جس میں مسز مسرت جہاں منشاء، مسز ستارہ مبین ملک، صبا ارشد، سدرہ اعظم، شاہین اکرم اور سسٹرز،سعدیہ عثمان، ممتاز قادر، سمرین اور زاہدہ اظہر نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔

مسز زرینہ اکبر نے معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اردو میں خطاب کیا۔ پروگرام میں مرکزی خطاب منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے کیا جس میں انہوں نے سفر معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور شان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیان کی۔پروگرام میں نقابت کے فرائض مسز شمیم ظہور نے احسن انداز میں سرانجام دیئے۔ پروگرام کے اختتام پر تمام خواتین نے مل کر آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں صلوہ وسلام پیش کیا۔ علامہ حسن میر قادری نے خصوصی دعا کرائی جس کے بعد تمام خواتین کی تواضع مصطفوی لنگر سے کی گئی۔

رپورٹ: نازیہ عدنان

تبصرہ