DIOCESAN گرلز سکول کی طالبات نے اپنے سٹاف کے ہمراہ مورخہ 21 مئی 2102ء کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ ہانگ کانگ کا وزٹ کیا۔ وزٹ کا اہتمام لیڈی میکبہوز سینٹر نے کیا۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے ڈائریکٹر حافظ محمد نسیم نقشبندی نے طالبات کے وفد کو خوش آمدید کہا، انہوں نے طالبات اور دیگر سٹاف کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ منہاج القرآن دنیا کے سو سے زائد ممالک میں انسانیت کی خدمت، باہمی رواداری اور فروغ علم وامن کے لئے مصروف عمل ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات ناقابل فرامو ش ہیں جن کی قیادت میں منہا ج القرآن شرق سے غرب تک کا م کر رہی ہے۔ حافظ محمد نسیم نقشبندی نے اسلامک سنٹر پر جاری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اسلام کا تعارف بھی کرایا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کا مطلب ہی امن وسلامتی ہے او راس کی تعلیمات بھی امن اور سلامتی پر مشتمل ہیں۔
طالبات نے اسلام کے حولاہ سے مختلف سوالات کئے جن کے جوابات حافظ محمد نسیم نقشبندی نے نہایت تسلی بخش طریقے سے دیئے، طالبات نے اسلامک سنٹر کا وزٹ کر کے خوشی محسوس کی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں آکر ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ وفد نے آخر میں اسلامک سنٹر کے ڈائریکٹر اور انتظامیہ کے دیگر احباب کاشکریہ ادا کیا۔
رپورٹ: حفیظ محمد
تبصرہ