محترمہ غزالہ حسن قادری کا معراج النبی (ص) کانفرنس (اوڈنسے، ڈنمارک) سے خطاب

منہاج القرآن سپریم کونسل کی ممبر محترمہ غزالہ حسن قادری نے مورخہ 04 مئی 2012ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ اوڈنسے (ڈنمارک) کے زیراہتمام منعقد ہونے والی عظیم الشان معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔

محترمہ غزالہ حسن قادری کے ساتھ منہاج القرآن ویلبی، نورتھ ویسٹ اور آما کی ممبران کے علاوہ کثیر تعداد میں خواتین بھی اس کانفرنس میں شریک ہوئیں۔ پروگرام کا باقاعدہ آغازتلاو ت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت عابدہ حسین نے حاصل کی۔ عائزہ، حفصہ، بیلہ، نساء، عمارہ، مظفراورشبانہ احمد نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ منہاج یوتھ سسٹرز لیگ نے قصیدہ بردہ شریف اور درود پاک پیش کیا۔سارہ یوسف نے ڈینش زبان میں نماز کی اہمیت کے حوالہ سے گفتگو کی۔محترمہ نفیس فاطمہ نے معزز مہمان محترمہ غزالہ حسن قادری کا تعارف پیش کیا۔

محترمہ غزالہ حسن قادری نے اپنے خطاب میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان بیان کی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مشکلات و مصائب کا ذکر کیااوربتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دین اسلام کی خاطر کیسے کیسے مظالم برداشت کئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کی پیروی کرتے ہوئے دین اسلام کے فروغ کے لئے جدوجہد کرنی ہے اور اس راستے میں جتنی بھی مشکلات ومصائب آئیں ان کو صبر وشکر کے ساتھ برداشت کرنا ہے۔ پروگرام کا اختتام محترمہ جمیلہ غفور کی خصوصی دعا سے ہوا۔

رپورٹ: شبانہ احمد

تبصرہ