سید مطلوب شاہ کے ایصال ثواب کی محفل

اسلامک سرکل آف جاپان کے ڈائریکٹر سید مطلوب شاہ کے ایصال ثواب کے لئے منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن جاپان کے زیر اہتمام مورخہ 23 اپریل 2012ء کو مرکز منہاج القرآن پر ایک محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور موحوم کو خراج تحسین پیش کیا۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت امانت علی گوندل نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل ابارکی کین جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی موحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ جس کا جینا اچھا ہو مرنا بھی اسی کا اچھاہوتا ہے، دنیا میں ایسے رہوکہ لوگ مرنے کے بعد تمہیں یاد رکھیں۔ مرحوم سید مطلوب علی شاہ نے اپنی ساری زندگی دین اسلام کی خدمت پر صرف کر دی۔ وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے دلی عقیدت اور محبت کرتے تھے۔1994میں جب شیخ الاسلام جاپان کے تبلیغی دورہ پر تشریف لائے تو سید مطلوب علی شاہ نے شیخ الاسلام کے تمام پروگراموں میں شرکت کی اور ان کے مترجم کے فرائض سرانجام دیئے تھے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے صدر ایاز محمود، صدرNPO صالح خان افغانی اور جنرل سیکرٹری عمران بیگ نے مرحوم کے لواحقین کے اظہار غم واظہار ہمدردی کیا۔جاپان بھر سے آنے والے جملہ شرکاء کے لئے وسیع لنگر کا اہتما م کیا گیا تھا۔ محفل کے اختتام پر علامہ محمد شکیل ثانی نے خصوصی دعا کرائی۔

رپورٹ:محمد انعام الحق، محمد فیصل ملک

تبصرہ