منہاج القرآن انٹرنیشنل خواجہ ڈونگ (ساؤتھ کوریا) میں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 26 فروری 2102ء کو خواجہ ڈونگ میں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں گردونواح سے پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد طیب قادری نے حاصل کی۔ محمد صلاح الدین قادری، محمد اشفاق مٹھو، راجہ نوید قادری اور محمد پرویز نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعتوں کی صورت میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ نقابت کے فرائض حافظ محمد بشیر قادری نے ادا کئے۔ محفل میلاد کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت نے آپ کو رحمۃ اللعالمین کا لقب دیا جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ صرف بنی نوع انسان کے لئے ہی رحمت نہیں بلکہ تمام جہانوں کی تمام مخلوقات کے لئے رحمت ہیں۔ اگر ہم یہ چاہتے ہیں کہ اس رحمت کے سائے میں آجائیں یا اس سے فیض پائیں تو اس رحمت کا ادب اور تعظیم کو ہمیں اپنی زندگیوں کا محور بنانا ہو گا۔

محفل کے اختتام پر جملہ شرکاء نے کھڑے ہو کر آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود وسلام پیش کیا۔ امیر منہاج ایشیئن کونسل محمد جمیل چودھری نے دعا کرائی۔ حاجی محمد اسحاق قادری، چودھری محمد استخار، امتیاز قادری اور مہربان قادری نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ جملہ شرکاء کو لنگر پیش کیا گیا۔

رپورٹ: محمد فاروق

تبصرہ