علامہ حافظ نذیر احمد خان کی محمد اقبال چودھری سے ملاقات واظہار تعزیت

مورخہ 20 اپریل 2012ء بروز جمعہ کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سفیر یورپ اور ممتاز عالم دین علامہ حافظ نذیر احمد خان نے منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چودھری سے ا ن کے گھر میں ملاقات کی اور ان کے والد محترم کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور ان کے درجات کی بلندی اور بخشش کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی، نوید احمد اندلسی اور محمد اقبال چودھری کی فیملی کے احباب بھی موجود تھے۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی

تبصرہ