منہاج القرآن کلچرل سنٹر کارپی میں مورخہ 08 اپریل 2012ء کو بعد نماز ظہراٹلی کی ذیلی تنظیم ریجوایملیا مودنہ کی تنظیم سازی ہوئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی مجلس شوریٰ کے صدرمحمد علی بھاگت اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے ناظم ظہیر انجم نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ریجوایملیا مودنہ کے رفقاء کی مشاورت سے آئندہ دوسال کے لئے تنظیمی عہدیداران کا انتخاب کیاگیا جس کے مطابق حاجی اعجاز احمد (صدر)، جاوید اختر رانجھا (نائب صدر)، جاوید اختر رانجھا (نائب صدر دوم)، اکمل شہزاد چیمہ (ناظم)، مختار احمد قادری (نائب ناظم)، محمد ظریف (ناظم مالیات)، مرزا امتیاز احمد (نائب ناظم مالیات)، محمد علی (ناظم دعوت وتربیت)، شعبان حبیب الرحمٰن ڈار (ناظم دعوت عام)، قاری غلام رسول (صدرمنہاج نعت کونسل)، حاجی محمد طارق (ناظم لائبریری)، اعجاز احمد (نائب ناظم لائبریری)، حافظ اقدس شہزاد (ناظم نشرواشاعت)، وقاص ارشد بٹ (ناظم سپورٹس)، صوفی افتخار احمد (ناظم لنگر کمیٹی)، اکمل شہزاد (ناظم رابطہ کونسل)، انور قادری، شوکت قادری، رفیق احمد، ساجد احمداور آصف سلطان کوآرڈینیٹر ہوں گے۔ تنظیم سازی کے عمل کے بعد قاری غلام رسول نے دعائے خیر کی۔
رپورٹ: وقاص ارشد بٹ
تبصرہ