منہاج القرآن انٹرنیشنل وطن عزیز پاکستان اور دنیا کے تقریبا 90 سے زائد ممالک میں عالم اسلام کے اتحاداور دین مصطفوی کے احیاء کے عظیم مشن کے لئے اپنے عظیم قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں کوشاں ہے اور صحیح معنوں میں عالم اسلام کی بے لوث راہنمائی کی ذمہ داری نبھا رہی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے کارکنوں نے لمرک کی مشہور ومعروف شخصیت میاں عبدالقدیر کی رہائش گاہ پر مورخہ 01 اپریل 2102 ء بروز اتوار کو گیارہویں شریف کی محفل کا انعقاد کیا۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت شاف عالم نے حاصل کی۔ منہاج القرآن آئرلینڈ کے نعت خواں علی بٹ قادری نے اپنے مخصوص انداز میں حضور غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں منقبت پیش کی۔ مدثر آغا کے ننھے فرزند روحان آغا نے پہلی مرتبہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں انتہائی خوبصورت آواز میں نعت کا نذرانہ پیش کیاجسے حاضرین نے بہت سراہا۔ منہاج القرآن آئرلینڈ کے متحرک رکن فیاض احمدنے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتاب المنہاج السوی سے اولیاء وصالحین کے حوالہ سے احادیث مبارکہ پیش کیں اور خاص طور پر شہنشاہ ولایت شیخ عبدالقادرجیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی کرامات کا ذکر اردو اور انگریزی زبان میں مدلل انداز میں پیش کیا۔ اس کے بعد حلقہ ذکر کی محفل منعقد ہوئی جس کے بعد تمام احباب نے کھڑے ہو کر آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود وسلام کا نذرانہ پیش کیا۔ محفل کی اختتامی دعا فیاض احمد نے کرائی۔ گیارہویں شریف کی محفل میں ڈاکٹر جاوید علی، مدثر آغا، محمد عامر، منصور احمد، بابر خان، محمد شکیل، فیاض احمد، علی بٹ قادری، محمد زوہیب بٹ قادری، اسد قدیر، اسامہ قدیر، احمد قدیر، روحان آغا، سروش علی، دانش جاوید، شاف عالم، حیدر علی، محمد زین اور محمد زبیر نے شرکت کی۔
رپورٹ:فرخ وسیم بٹ
تبصرہ