منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی طرف سے شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے مورخہ 19 مارچ 2102ء کوپاکستانی رائل پرنس ریسٹورنٹ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر کا اہتما م کیا۔

تلاوت ونعت کے بعد شیخ زاہد فیاض (سینئر نائب ناظم اعلیٰ )نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے کامیاب دورہ انڈیا پر تمام شرکاء کو مبارکبا ددی اور دورہ سے متعلق تفصیلات سے آگا ہ کیا۔ گرینڈ عشائیہ کی تقریب میں ممبر سپریم کونسل حاجی گلزار احمد، امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری، صدر منہاج کوآرڈینیشن بیورویورپ راؤ خلیل احمد، ڈائریکٹر منہاج ٹی وی شیخ ساجد فیاض، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرانس علامہ عبدالرازق قادری، نیشنل ایگزیکٹو کونسل فرانس کے ممبران قائمقام صدرحاجی محمد یعقوب، نائب صدر حاجی مشتاق احمد، نائب صدر حاجی محمد اشرف، قائمقام جنرل سیکرٹری ہارون قاضی، سیکرٹری فنانس ملک شبیر احمد اعوان، نائب ناظم مالیات حاجی محمد سلیم گھمن، حاجی خلیل احمد، صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس چودھری محمد ظفر اقبال، صدر منہاج سکور فرانس محمد نعیم چودھری، ناظم مالیات ویلفیئر عامر جواد بٹ، ناظم شعبہ رفاقت حاجی محمد الطاف حسین، ناظم عوامی تدفین کمیٹی نیاز خان، ترجمان منہاج القرآن فرانس اظہر صدیق، صدر منہاج القرآن گارج لے گونس زاہد محمود چشتی، جنرل سیکرٹری شوکت علی، صدر منہاج القرآن پونتو کومبوہ حاجی محمد انور، حاجی محمد افضل، نائب ناظم لنگر کمیٹی غلام عباس، سابقہ صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس طارق چودھری، ممبر مجلس شوری محمد نعیم جوڑا، حاجی عبدالرزاق، ظہیر عباس گجر، عمر نعیم اور ناظم میڈیا عدنان شفقت نے شرکت کی۔

گرینڈ ڈنر کے دوران فرانس کے ذمہ داران نے شیخ زاہد فیاض کو فرانس آمد پر خوش آمدید کہا اور فرانس میں جاری تنظیمی وتحریکی سرگرمیوں کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ شیخ زاہد فیاض نے فرانس تنظیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور مزید محنت، لگن، اخلاص اور بھائی چارہ کے ساتھ مشن کے فروغ کے لئے کوششیں کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام دنیا بھر میں اسلام کے امن ومحبت کے فروغ کے لئے شب وروز مصروف عمل ہیں اور حالیہ انڈیا کا کامیاب دورہ اس کی منہ بولتی تصویر ہے۔ شیخ زاہد فیاض نے اپنے اعزاز میں خوبصورت دعوت کا اہتمام کرنے پر فرانس کی تنظیم کا شکریہ اد اکیا۔ اس کے بعد علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری نے خصوصی دعا کرائی۔

رپورٹ:عدنان شفقت

تبصرہ