منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کی طرف سے مورخہ 28 جنوری 2012ء کو کویت میں تعینات اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر افتخار عزیز عباسی کی دعوت کی جس میں منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے عہدیداران کے علاو ہ منہاج القرآن کویت کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے جنرل سیکرٹری ایم ایچ قریشی نے سفیر پاکستان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے MPIC سے ملاقات کے لئے نشست کا اہتمام کرنے کی اجازت اور وقت دیا۔ ایم ایچ قریشی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیت پر روشنی ڈالی۔ نائن الیون کے بعد امت مسلمہ کی طرف سے مغرب کی فساد انگیزی، شر انگیزی اور منفی پراپیگنڈہ کے خلاف شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی آواز نے اسلام کے متعلق اٹھائے اورلگائے جانے والے تمام الزامات کا جواب دیتے ہوئے اسلام کی ابدی۔ آفاقی تعلیمات کا حق اد اکر دیا۔ انہوں نے کہا کہGPU کانفرنس برطانیہ، جارج ٹاؤن یونیورسٹی واشنگٹن، انسٹی ٹیوٹ آف پیس امریکہ، لندن پیس کانفرنس اورUNO کی طرف سے بین الاقوامی رواداری ا ورہم آہنگی کے لئے مشاورتی درجہ دیا جانا آپ کی بین الاقوامی خدمات کو سراہے جانے کا ثبوت ہے۔کویت میں پاکستان کے سفیر افتخار عزیز عباسی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کسی تعارف کے محتاج نہیں ہم ان سے بہت متاثر ہیں ان کی ہر بات ہمارے لئے مشعل راہ ہوتی ہے ہم ان سے محبت کرتے ہیں اور ان کی کتب اور تقاریر سے استفادہ حاصل کرتے ہیں۔ آپ ہمیشہ ایک مدبراور راہنما کے طور پر راہنمائی کرتے نظر آتے ہیں ہم انہیں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ایم ایچ قریشی نے سفیر پاکستان کو شیخ الاسلام کا دہشت گردی کے خلاف دیا جانے عظیم تاریخی فتویٰ پیش کیا جس پر پاکستان نے بڑی مسرت کا اظہار کا اظہار کیا اور شکریہ ادا کیا۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ اس فتویٰ کے بارے میں بہت سنا ہے میں اس کا مطالعہ کروں گا۔
رپورٹ: محمد جعفر صمدانی
تبصرہ