منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کی جانب سے مورخہ27 جنوری 2012ء کو الگیلانی ہاؤس میں منہاج القرآن برطانیہ کے صدر علامہ محمد افضل سعیدی کے اعزاز میں شاندار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں سیالکوٹ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت اور سابقہ ناظم چونڈہ خالد باجوہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔
ڈنر میں محمد عنصر باجوہ، ملک اختر، میاں فرخ، ملک اخلاق، ماجد چودھری، ارشد نعیم چودھری۔ عرفان احمد کے علاوہ تمام سیاسی وسماجی شخصیات کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض محمد حنیف قریشی (سیکرٹری جنرلMPIC کویت) نے ادا کئے۔ حمد ونعت کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر علامہ محمد افضل سعیدی نے گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیت، نظریات، فکر اورامن کے لئے کی جانے والی عالمی خدمات پر روشنی ڈالی اور تحریک منہاج القرآن کا تعارف کرایا۔ علامہ محمد افضل سعیدی کی گفتگو کے بعد سیالکوٹ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت محمد خالد باجوہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت کا شکر اور احسان ہے کہ اس دور میں جب اسلام پر ہر طرف سے حملے ہو رہے ہیں ایک تنہا مگر مضبوط موثر اور توانا آواز شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہے جو امت کی راہنمائی کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ ہم ان سے محبت کرتے ہیں اور ان کی عظیم انقلابی تحریک کے شانہ بشانہ ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ا ن کی معیت میں چلنے سے ہماری اور ہماری آنے والی نسلوں کی بھلائی ہے۔ پروگرام کے آخر میں علامہ محمد افضل سعیدی نے محمد خالد باجوہ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شہر ہ آفاق کتاب دہشت گردی کے خلاف مبسوط تاریخی فتوی پیش کی۔رپورٹ: محمد جعفر صمدانی
تبصرہ