منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو (ناروے) میں مورخہ17 مارچ 2012ء بروز ہفتہ عظیم الشان محفل نعت منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے مشہور ومعروف نعت خواں محمد عابد معصومی نے خصوصی شرکت کی۔
محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت علامہ حافظ صداقت علی قادری ( ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر اوسلو) نے حاصل کی۔ حیات المیر، عطاء المصطفیٰ، حاجی ریاض، عمرفاروق نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ اس کے بعد مہمان نعت خواں عابد معصومی نے بڑے ذوق، محبت اور عقیدت کے ساتھ مدح سرائی کی۔ پروگرام کے اختتام پر علامہ قاری اسرار احمد نے تاجدا ر کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ درود وسلام پیش کیا۔ علامہ حافظ صداقت علی قادری نے خصوصی دعا کرائی۔
رپورٹ: عقیل قادر
تبصرہ