میجر(ر) احسان اللہ میاں (امریکہ) کی ناظم امورخارجہ سے ملاقات

منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے دیرینہ اور متحرک ساتھی میجر (ر) احسان اللہ میاں نے مورخہ27مارچ 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور ناظم امور خارجہ راجہ محمد جمیل اجمل سے ملاقات کی۔

میجر(ر) احسان اللہ جو منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے ایگزیکٹو ممبر شرجیل احسان کے والد ہیں نے ناظم امور خارجہ کو امریکہ میں منہاج القرآن کی ورکنگ اور لوگوں کا مشن کے ساتھ وابستہ ہونے کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ یقیناشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے گذشتہ سال کے دوران امریکہ میں ہونے والے تنظیمی دورہ جات اورمختلف سیمینارز میں خطابات کے نتیجہ میں مشن کے کام کو وسعت ملی ہے اور لوگوں کا اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں پائے جانے والے غلط اشکال دور ہو رہے ہیں۔ شیخ الاسلام نے جس خوبصورتی اور دلائل کے ساتھ اسلام اور دہشت گردی کے بارے میں لیکچر دیئے ہیں مسلمان نوجوان نسل کے ذہن تو کھلے ہی ہیں غیر مسلم بھی شیخ الاسلام کی طرف سے دی جانے والی تعلیمات اور اسلام کے امن پسند مذہب کو اپنانے کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ میجر(ر) احسان اللہ نے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور جملہ قائدین وسٹاف ممبران کو منظم اندا زمیں کام کرنے پر مبارکبا د پیش کی۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل

تبصرہ