منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیر اہتمام محفل میلاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت اور کویت صناحیہ الفحاحیل کے کاروباری حلقہ احباب کی مشترکہ کاوشوں سے مورخہ 26 جنوری 2012ء کو کویت کے روتا انٹرنیشنل ہوٹل کے خوبصورت المنشر ہال میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا جبکہ نقابت کے فرائض عبدالرؤف بھٹی نے ادا کئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان کے سفیرافتخار عزیز عباسی تھے۔ تقریب میں موجود شرکاء سے خصوصی خطاب منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگردعلامہ الشیخ محمد افضل سعیدی الازہری نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران قرآن وسنت کی روشنی میں آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کو بطور جشن منانے کے حوالہ سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج ہم اپنے چھوٹے چھوٹے کاموں میں کامیابی پر جشن اور خوشی مناتے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت روئے کائنات پر سب سے بڑی نعمت ہے لہذا اس دن کو زیادہ جوش اور خوشنی سے منانا چاہیے۔ اس دن کو خوشی سے منانے کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے اخلاق وکردار کو سرورکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات سے رنگنا ہوگا۔علامہ الشیخ محمد افضل سعیدی الازہر کے خطاب کے دوران ہال مکمل طور پر بھر گیا اور بڑی سکرینوں کے ذریعے پروگرام دکھایا گیا

رپورٹ:عبدالرؤف بھٹی

تبصرہ