منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی تنظیم نو

مورخہ 28 جنوری 2102ء بروز ہفتہ بعد نماز عصر منہاج القرآن Bispevej ڈنمارک میں مجلس شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدرات منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری اور صدر اعجاز احمد وڑائچ نے کی۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد ندیم اختر نے حاصل کی۔ قاری ظہیر احمد اور راجہ محمد منیر نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے تحریکی وتنظیمی ہدایات دیں۔ اجلاس میں ڈنمارک کی مرکزی تنظیم کی سابقہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی گئی اور جملہ ممبران شرکاء کو حاضرین میں سے تنظیم نو کے لئے ناموں کا اختیار دیا گیا۔ جملہ شرکائے اجلاس نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا جس کے نتیجہ میں ڈنمارک کی مرکزی تنظیم کا انتخاب عمل میں آیا۔

مجلس شوریٰ کے ممبران کی متفقہ رائے سے سید محمود شاہ(صدر)، حافظ سجاد (نائب صدر)، محمد بلال اپل(ناظم) اور اعجاز گوندل(ناظم مالیات ) منتخب ہوئے۔ اس کے بعد ذیلی مراکز ویلبی، آما، Bispevej، منہاج القرآن یوتھ لیگ، منہاج القرآن ویمن لیگ اور ویمن یوتھ لیگ کی تنظیم سازی مرکزی تنظیم اور منہاج یورپین کونسل کی مشاورت سے کی گئی۔ منہاج القرآن NV کے صدر معظم بٹ، جنرل سیکرٹری فیض رسول اور فنانس سیکرٹری محمد یوسف، منہاج القرآن ویلبی کے صدرحافظ سجاد احمد، جنرل سیکرٹری وسیم سجاد، منہاج القرآن آما کے صدر زاہد کیانی، جنرل سیکرٹری عنصر محمود اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر حسن بوستان جبکہ جنرل سیکرٹری عمران ظہور مقرر ہوئے۔

رپورٹ:سجاد احمد ساہی

تبصرہ