منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام ترکی مسجدگیفو (GIFU) میں درس عرفان القرآن

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام مورخہ 26 مارچ 2012ء کوترکی مسجدگیفو (gifu) میں درس عرفان القرآن کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی خطاب علامہ محمد شکیل ثانی نے کیا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت علامہ حافظ عبدالمصطفیٰ شاہین نے حاصل کی جبکہ محمد جاوید سجن نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کی۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے سورۃ کوثر کی روشنی میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اور عظمت کے حوالہ سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام کثرتیں عطا کیں اور معجزات کی کثرت بھی دی، حسن وجمال کی کثرت، قرآن کی صورت میں علم کی کثرت بھی دی۔ امت کی کثرت بھی دی اور اولاد کی کثرت بھی دی۔ اخلاق حسنہ کی کثرت دی اور حوض کوثر بھی دیا۔ نہر کوثر بھی دی، جنت کی نعمتوں کی کثرت بھی دی۔ مگر ان تمام نعمتوں سے الکوثر کا حق ادا نہیں ہوتا، اللہ رب العزت نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام کثرتوں کے بعد اپنامحبوب بنالیا۔

پروگرام میں منہاج ایشیئن کونسل کے صدر علی عمران، صدر منہاج القرآن جاپان سید عثمان شاہ بخاری، جنرل سیکرٹری محمد اعجاز رمضان کیانی، علامہ عبدالمصطفیٰ شاہین، سید فدا حسین شاہ، مہدی حسن اور دیگر قائدین نے خصوصی شرکت کی۔

رپورٹ: حافظ عبدالمصطفیٰ شاہین

تبصرہ