منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی وسرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القرآن جاپان کے سابق صدرمحمد ابوبکرصدیق کی ٹیلی فون کے ذریعے عیادت کی اور صحت کے بارے میں دریافت کی۔
جاپان کے سابق صدر محمد ابوبکر صدیق گذشتہ تین ماہ سے سخت علیل اور کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں جنہیں ڈاکٹروں نے جواب دے دیا ہے اور موصوف علامہ حافظ محمد عمر مرتضی کے بڑے بھائی ہیں جو سویڈن میں منہاج القرآن کے دائریکٹر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔منہاج ایشیئن کونسل کے صدر علی عمران نے اپنی خصوصی کاوش سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو محمد ابوبکر کی صحت اور بیماری کے بارے میں آگاہ کیا جنہوں نے فون کر کے ان کی عیادت کی۔ شیخ الاسلام نے اپنے دعائیہ کلمات میں محمد ابوبکر کی صحت، تندرستی اور درازی عمر کے لئے دعا کی۔ اس ٹیلی فون کے موقع پر محمدا بوبکر صدیق کے بھائی علامہ محمد عمر مرتضیٰ، علامہ محمد شکیل ثانی اور ٹوکیو کے صدرمحمد اکرم بار بھی موجود تھے۔محمد ابوبکر صدیق نے علی عمران اور تحریک کے دیگر قائدین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کے روحانی باپ کو ان کی بیماری کے بارے میں آگاہ کیااور ان سے بات کرائی۔
رپورٹ:محمد انعام الحق
تبصرہ