منہاج ویمن لیگ اور منہاج سسٹر لیگ کے زیر اہتما م سالانہ بڑی گیارہویں شریف کی تقریب

منہاج القرآن ویمن لیگ اور منہاج سسٹر لیگ فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 11 مارچ 2012ء کو لاکورونیو مرکز میں بڑی گیارہویں شریف کی مناسبت سے سالانہ محفل کا انقعاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز میمونہ حمیدا للہ نے تلاوت کلام پا ک سے کیا، حمد باری تعالیٰ کی سعادت مسز روبینہ اشرف نے حاصل کی۔مسز نسیم اعجاز نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔مسز سلطانہ بٹ نے منقبت حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ پیش کی۔منہاج القرآن ویمن لیگ فرانس کی جنرل سیکرٹری مسسز ستارہ مبین ملک نے استقبالیہ کلمات ادا کئے اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی سرگرمیوں سے خواتین کو آگاہ کیا۔محفل نعت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے علینا سعید، مسز ثریا ارشد، ننھی بچی نشا اور مبین ، ذکیہ ،اقصیٰ، حرین اور ثمینہ نے انتہائی خوبصورت انداز میں آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

منہا ج سسٹر لیگ کی سلطانہ الطاف نے فرنچ زبان میں سیرت الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر تقریر کی۔منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے اپنے خصوصی خطاب میں حضور غوث پاک شیخ عبدالقادرجیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت اور مقام ومرتبہ کے موضوع پر گفتگو کی اور اولیاء کرام سے نسبت اور تعلق کی مضبوطی پرزور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری موجودہ دور کے ولی اللہ ہیں۔ ہمیں شیخ الاسلام کی تعلیمات کے ذریعے اولیاء کے مقام ومرتبہ کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ اپنے دلوں کی ویران بستیوں کو محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سرشار کرنا ہوگا۔

مسز ممتاز قدیر،وافیہ، حمیرہ اور سمرین گروپ نے حضور غوث پاک کی بارگاہ میں منقبت پیش کی۔پروگرام کی نقابت کے فرائض مسز عروج ہارون اور مسز نازیہ عدنان نے احسن انداز میں ادا کئے۔ تمام خواتین نے مل کر درود وسلام پڑھا۔ علامہ حسن میر قادری نے دعا کرائی جس کے بعدتمام خواتین کی تواضع لنگر غوثیہ سے کی گئی۔

رپورٹ: نازیہ عدنان

تبصرہ