شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دورہ بھارت میں 8 مارچ 2012ء کو ضلع کچھ ، ریاست گجرات میں ایک مقامی ہوٹل میں اسکالرز سے خصوصی نسشت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس نشست کے لیے ہوٹل میں مخصوص اور محدود پیمانے پر انتظام کیا گیا تھا، جس کے لیے خصوصی پاسز جاری کیے گئے تھے۔ لیکن پروگرام شروع ہونے سے پہلے ہزاروں لوگ مقامی ہوٹل پہنچ گئے۔ یہ تمام لوگ اسکالرز کی نشست میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کرنا چاہتے تھے۔
اس موقع پر منتظمین نے انتظامات اور سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا، جس کے بعد اس پروگرام کو فوری طور پر منسوخ کر دیا۔ کیونکہ ہزاروں شرکاء کی ہوٹل میں داخلہ ممکن نہیں تھا۔ ادھر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہزاروں لوگوں کے ہجوم اور ان کے جذبہ محبت کو دیکھ کر انتظامیہ کو ہدایت کی تمام لوگوں کو باری باری وفود اور گروپس کی شکل میں ملاقات کرنے دی جائے۔ جس کے بعد انتظامیہ نے ہزاروں لوگوں کی گروپس کی شکل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کرائی۔
اس ملاقات میں شیخ الاسلام نے تمام عقیدت مندوں اور محبین کو سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں خصوصی ہدایات دیں۔
- تمام لوگ غیبت سے پرہیز کریں۔
- جھوٹ بولنے اور کذب سے پرہیز کریں۔
- بری عادات (شراب نوشی، زنا) اور تمام حرام چیزیں ترک کر دیں۔
- گالم گلوچ سے پرہیز کریں۔
- پانچ وقت کی نماز کی پابندی کریں۔
- رمضان کے روزے باقاعدگی سے رکھیں۔
- صاحب ثروت لوگ زکوۃ ادا کریں۔
- قرآن مجید کی تلاوت کریں۔
- کتابوں کو پڑھیں۔
- حلقہ درود قائم کریں۔
- کسی انسان سے زیادتی ہو گئی ہو تو اسے سے معافی مانگیں۔
- امن و محبت سے رہیں، ہندو مسلم ہر انسان سے بھلائی کریں۔
- کسی ظلم فساد میں شریک نہ ہوں۔
- مشن منہاج القران کی خدمت کریں۔
اس کےعلاوہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری نے ہوٹل کی بالکونی سے تمام لوگوں سے ملاقات بھی کی۔ اور بطور برکت ان پر پانی کا چھڑکاؤ کیا اور ان کی خیریت سلامتی کے لیے دعا بھی کی۔ یہ منظر دیدنی تھا۔
تبصرہ