منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے زیر اہتمام تربیتی وتنظیمی ورکشاپ

منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے زیر اہتمام مورخہ 08 فروری 2012ء کو مرکزی گوشہ درود کے ہال میں تربیتی وتنظیمی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر علامہ محمد افضل سعیدی نے خصوصی تربیتی خطاب کیا۔

تربیتی نشست کا آغازحافظ محمد شاہد نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ اشفاق احمد بھٹی اور محمد اکرم بلالی نے گنبد خضریٰ کے مکین کی بارگاہ میں نعت کی صورت میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔نقابت کے فرائض حاجی غلام رسول عاصم اور سید شفقت علی نے ادا کئے۔منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے امیر محمد اشرف بھنڈر نے علامہ محمد افضل سعیدی کی بحرین آمد کو اللہ تعالیٰ کی نعمت خاص قرار دیتے ہوئے وابستگان، عہدیداران اور کارکنان کو ا س اہم پروگرام میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ زاہد محمود بھٹی (ناظم بحرین) نے منہاج القرآن بحرین کی دوسالوں کی مختصر اور جامع رپورٹ پیش کی جس کو علامہ افضل سعیدی نے سراہتے ہوئے بحرین میں مشن کے کام کو متحرک اور منظم قرار دیا، جس سے کارکنان کی حوصلہ افزائی ہوئی۔ رپورٹ کے اختتام پر زاہد محمو د بھٹی نے عہدیداران وکارکنان اور وابستگان کی طرف سے علامہ افضل سعیدی کی خدمت میں درخواست کی کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کے بحرین وزٹ کے لئے خصوصی اہتمام کیا جائے۔

پروگرام میں موجود کثیر تعداد میں خواتین وحضرات سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد افضل سعیدی نے شیخ الاسلام کی ملک پاکستان، عالم اسلام اور عالم انسانیت کے لئے کی جانے والی کاوشوں پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے شرکاء کو اس عظیم مصطفوی قافلے میں شریک ہونے اور شیخ الاسلام کا دست وبازو بننے کی دعوت دی۔ آپ کے پر اثر خطاب کے نتیجہ میں مسز غلام مصطفی نے، عبدالرحیم (انڈیا) کے دس سالا صاحبزادے اور دیگر افراد اپنے ہاتھوں میں منہاج القرآن میں شمولیت کے لائف ممبر شپ فارم لے کر حاضر ہو گئے۔

نشست کے اختتام پر فیض الحسن فیض (صد رمنہاج القرآن بحرین) نے اظہار تشکر کے طور پر چند جملے ادا کئے اورایسے پروگرام کے انعقاد کو تربیتی حوالہ سے ناگزیر قرار دیااور کارکنان کی حوصلہ افزائی فرمائی۔

رپورٹ: اشفاق احمد بھٹی

تبصرہ