منہاج القرآن انٹرنیشنل (ماراتھونا) یونان کے زیراہتمام مورخہ 21 فروری 2102ء بروز منگل بعد نماز مغرب ذیلی مرکز ماراتھونا میں عظیم الشان عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں دور ونزدیک سے شمع رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروانے ایک بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد ساجد نے حاصل کی، محمد افضال، محمد آصف، حافظ محمد ساجد، حافظ محمد یاسر، محمد تیمور، محمد عدنان، ندیم عباس، محمد ناصر، محمد نبیل اور حافظ محمد زبیر نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں محبت کے پھول نعتوں کی صورت میں پیش کئے۔کانفرنس میں نقابت کے فرائض صوفی عبید اللہ چشتی نے سرانجام دیئے۔منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان افروز خطاب فرمایا۔
کانفرنس میں رانا محمد وقارخان(صدر)، جاوید اقبال اعوان(نائب صدر)، الحاج محمد شفیق اعوان(ناظم)، طارق شریف(نائب ناظم)، محمد یاسین(ناظم مالیات)، محمد الیاس قادری(صدر مسجد کمیٹی) اور کپسیلی مرکز کے خطیب قاری محمد اکرم زاہد نے خصوصی شرکت کی۔کانفرنس کے اختتام دعاسے ہوا جس کے بعد جملہ شرکاء کو لنگر پیش کیاگیا۔
رپورٹ: زیب الحسن
تبصرہ