منہاج القرآن اسلامک سنٹر بریشیاء (اٹلی) میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کے حوالہ سے خصوصی اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بریشیاء بھر سے منہاج القرآن کے رفقاء اور وابستگان نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری گلزار احمد نے حاصل کی، تلاوت کلام پاک کے بعد شیخ الاسلام کا کلام( تیرے ہوتے جنم لیا ہوتا ) حاجی محمد یونس بٹ نے بڑے خوبصورت انداز میں پیش کیا، منہاج یوتھ لیگ بریشیاء کے نوجوانوں نے مل کر ترانہ پیش کیا۔ نقابت کے فرائض اسجد عمران جنرل سیکرٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیاء نے ادا کئے۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر بریشیاء کے ڈائریکٹر علامہ وقار احمد قادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کے علمی اور تحقیقی کام کا تفصیلی تعارف کرایا۔ تقریب کا اختتام علامہ وقار احمد قادری کی دعا سے ہوا جس میں انہوں نے شیخ الاسلام کی درازی عمر وصحت اور تمام عالم اسلام کے لئے دعا کی۔ آخر میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
رپورٹ:حسنین سلیم منچلا
تبصرہ