منہاج القرآن ناگویا (جاپان) کے زیر اہتمام مورخہ 25 فروری 2012ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء منہاج القرآن کے سنٹر و مسجد المصطفیٰ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ویڈیو خطابات کے سلسلہ کا آغاز کر دیاگیا، جس میں ناگویا شہر کے گردونواح سے مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اس عمل کو سراہا۔
منہاج ایشیئن کونسل کے صدر علی عمران قادری نے ویڈیو خطاب کے آغاز سے قبل مختصر بریفنگ دی جس میں انہوں نے منہاج القرآن ناگویا کے صدر خالد علی اوران کی پوری ٹیم کو اس بابرکت کام کے آغاز پر مبارکباد دی اور کہا کہ مرکز کے احکامات کے مطابق آج ناگویا میں ویڈیو خطابات کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جو کہ نہ صرف لوگوں کے احوال سنوارنے کا بہترین ذریعہ ہیں بلکہ یہ لوگوں کے دلوں میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع جلانے کا سبب بھی ہوگا۔
رپورٹ: خالد علی
تبصرہ