منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عقیل قادر نے مورخہ 19 فروری 2102ء کوبرمنگھم میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے ملاقات کی اور انہیں نارویجن زبان میں ترجمہ کی گئی تین کتابیں پیش کیں۔اس موقع پر شیخ الاسلام نے بڑی خوشی کا اظہار کیا اور منہاج القرآن ناروے کے لئے خصوصی دعا کی اور مشن کے مزید فروغ کے لئے تلقین کی۔ عقیل قادر نے میٹنگ کے دوران بتایا کہ نارویجن زبان میں ترجمہ عرفان القرآن پرنٹنگ کے آخری مراحل میں ہے اور بہت جلد کتابی صورت میں میسر ہوگا۔ یاد رہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 61 ویں سالگرہ کی تقریب میں منہاج القرآن اوسلو ناروے سے 45 افراد نے برمنگھم (برطانیہ) شرکت کی۔
رپورٹ: عقیل قادر
تبصرہ