منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 19 فروری 2012ء بروز اتوار بعد نماز عشاء منہاج القرآن اسلامک سنٹر دیزیو میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 61 ویں سالگرہ منائی گئی جس میں کثیر تعداد میں تحریکی رفقاء، وابستگان اور قائدین نے شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت صائم چشتی نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض حافظ شہزاد رفیع نے سرانجام دیئے۔ محمد شبیر، ملک محمد اصغر، ارشد حسین اویسی، صوفی محمد افضل اور محمد اشرف نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔سلسلہ نعت خوانی کے بعد علامہ وقاص یونس نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام کے آباء اجداد کا تعارف کراتے ہوئے آپ کی حالات زندگی پرروشنی ڈالی اور کہا کہ آج کے دن ہمیں اللہ رب العزت کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لانا چاہیئے کہ اس نے ہمیں اتنا محبوب قائد عطا کیا۔
پروگرام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے آباء اجداد، والدین ، بھائی جاوید قادری، منہاج القرآن کے وہ رفقاء اور وابستگان تحریک جنہوں نے تادم وصال اپنے محبوب قائدکی آوازپر لبیک کہا اور جان کانذرانہ دیا جن میں مخدوم تنویر احمد قریشی، محمد اجمل قادری، ڈاکٹر محمود الحسن کنجاہی، حاجی محمد اشرف اپل، الحاج شیخ محمد رفیع کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔ اس خوبصورت پروگرام میں منہاج ویمن لیگ اور منہاج سسٹر لیگ کی طرف سے کیک پیش کئے گئے۔ اختتام پر تحریکی قائدین نے کیک کاٹا جن میں حاجی خالد محمود، حاجی محمد اشرف، ملک محمد اصغر، ملک محمد فیروزاور سید ارشد شاہ شامل تھے۔
رپورٹ: محمد یعقوب
تبصرہ