علامہ غلام مصطفی مشہدی کا جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب

منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے ڈائریکٹر علامہ غلام مصطفی مشہدی نے مورخہ 24 فروری 2102ء کو پاکستان کمیونٹی کی مسجد سفینہ پنج تن پاک(یونان) میں جمعۃ المبارک کا تاریخی خطاب کی۔ جمعہ کے اجتماع میں یونان کے جملہ علاقوں سے پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

علامہ غلام مصطفی مشہدی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے اپنے پیارے کلام قرآن مجید میں ارشاد فرمایا کہ اے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہ ہم نے تمہیں اپنی پہچان کی خاطر پیدا کیا اور مخلوق کو تخلیق کیا فقط تیری پہچان کی خاطر محبوب تو ہر لمحہ میری نگاہوں میں رہتا ہے اورجو کائنات میں میرا ہونا چاہتا ہے لازم ہے کہ اس کی نگاہ بھی تیری طرف ہو۔ اللہ رب العزت نے سب سے پہلے اپنے پیارے حبیب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پیدا کیا اس کے بعد اپنے محبوب کے نور سے ساری مخلوقات کو تخلیق کیا۔منہاج القرآن اپنے محبوب قائد شخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں اسی محبت اور اد ب کو عام کرنے کے لئے شب وروز مصروف عمل ہے کہ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ناطہ جو ڑ لو۔

جمعہ کے اجتماع میں شرکت کے لئے منہاج القرآن یونان کے صدر رانا وقار احمد خان، جاوید اقبال اعوان، الحاج محمد شفیق اعوان، طارق شریف، شاہد بٹ، زیب الحسن قادری اور دیگر احباب نے بھر پور شرکت کی۔ پاکستانی کمیونٹی کے صدر مہر جاوید اقبال نے بھی جمعہ کے اجتماع میں شرکت کی۔

رپورٹ: زیب الحسن قادری

تبصرہ