منہاج القرآن القرآن انٹرنیشنل سائپرس کے زیر اہتمام مورخہ 18 فروری 2102ء بروز ہفتہ ہلٹن ہوٹل نکوسیا (سائپرس) میں ایک عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس میں منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری اور صدر منہاج یورپین کونسل اعجاز احمد وڑائچ نے خصوصی شرکت کی۔ محفل میں خلیفہ حضرت شیخ ناظم حقانی شاکر صاحب، پاکستانی سٹوڈنٹ کمیونٹی کے نمائندہ ناصرمحمود، سماجی راہنما امجد بھٹی اور عمران شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہو اجس کی سعادت حافظ منیر احمد نے حاصل کی۔منہاج نعت کونسل سائپرس کے اراکین نے دف کے ساتھ حمد باری تعالیٰ پیش کی۔ ظہیر احمد سلہری، محمد رزاق اور حافظ توقیر احمد نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت کی صور ت میں ہدیہ نعت پیش کی۔منہاج القرآن انٹرنیشنل سائپر س کے صدر عمران اللہ نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے عمران شاہ نے عظیم الشان محفل میلاد کا اہتمام کرنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سائپرس کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اور منہاج یورپین کونسل کے نمائندوں کو خوش آمدیدکہا۔
منہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا مختصر تعارف کرایا۔منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اور ادب وتعظیم پر زور دیا۔محفل میں قرعہ اندازی کے ذریعے پانچ خوش نصیبوں کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے قرآن پاک کے ترجمہ عرفان القرآن بطور گفٹ دیئے گئے۔آخر میں منہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ نے سائپرس کو آفیشل سٹیٹس دینے کا اعلان کیا۔ اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔محفل کی خاص بات شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہر القادری کی ٹیلیفونک دعا تھی ۔
رپورٹ: سلطان محمود
تبصرہ