مورخہ 19 فروری 2012ء کو دنیا بھر میں منہاج القرآن کے کارکنان اور وابستگان نے اپنے عظیم قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا یوم پیدائش تحریکی جوش اور جذبے سے منایا، منہاج القرآن یونان نے بھی اپنے محبوب قائد کی سالگرہ کی تقریبات کو 4 مختلف جگہوں پر کیک کاٹ کر منایا۔ منہا ج القرآن کپسیلی اور مرکز منہاج القرآ ن نیکیا، ریندی اور کارپی میں قائد ڈے کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
مرکزی تقریب منہاج القرآن کمیونٹی سنٹر ریندی میں منعقد ہوئی جس کی صدارت منہاج القرآن یورپین کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ نے کی جبکہ امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری اور علامہ سید غلام مصطفی مشہدی مہمان خصوصی تھے۔ اس تقریب میں تحریکی ساتھیوں کے علاوہ یونان کی معروف سماجی، سیاسی، مذہبی شخصیات اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں نے بھر پور شرکت کی۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ڈائریکٹر منہاج القرآن ریندی علامہ محمد نواز ہزاروی نے حاصل کی، تصدق حسین چغتائی نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ محفل کی نقابت کے فرائض زیب الحسن قادری نے ادا کئے۔ صدر منہاج یورپین کونسل اعجاز احمد وڑائچ، امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔ صدر منہاج القرآن یونان رانا وقار احمد خان اور ناظم الحاج محمد شفیق اعوان نے آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ خطابات کے بعد محفل سماع ہوئی جس میں استاد محمد باقرچغتائی اور ہمنوا نے تحریکی کلام پیش کیا۔ آخرمیں کیک کاٹا گیا اور مہمانوں کو کھانا پیش کیا گیا۔
رپورٹ:زیب الحسن قادری
تبصرہ