واگ پاکستان برانچ اور فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے ہفت روزہ کمپیوٹر کورس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف اسلامی اسکالرز، فضلائے ازہر اور فضلائے بغداد نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں تدریس کے فرائض دعوۃ الازہر کے اسسٹنٹ مینیجر محمد فاروق رانا نے ادا کیے۔ ورکشاپ کی نمایاں خصوصیت یہ تھی کہ عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق علماء کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے کورس ترتیب دیا گیا۔ ورکشاپ میں کمپیوٹر کی مبادیات کے علاوہ مائکروسافٹ آفس، ان پیج، انٹرنیٹ براؤزنگ، سرچنگ اور جدید اسلامی سافٹ وئیر متعارف کرائے گئے۔
کمپیوٹر ٹریننگ ورکشاپ میں مختلف اسکالرز، علماء و محققین اور ازہریین نے شرکت کی۔ شرکاء نے ورکشاپ پر انتہائی اطمینان و مسرت کا اظہار کیا اور فی زمانہ تحقیق، مؤثر دعوت و تبلیغ دین اور اِسلام کے حقیقی افکار کی ترویج میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو ناگزیر قرار دیا۔
واگ پاکستان برانچ کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے کامیاب کمپیوٹر ٹریننگ ورکشاپ کے انعقاد پر خصوصی مبارک باد پیش کی۔
تبصرہ