منہاج القرآن انٹرنیشنل تھیوا (یونان)میں سالانہ محفل میلاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل تھیوا (یونان) کے ذیلی مرکزمیں مورخہ 18 فروری 2012ء کوبعد نماز عصرسالانہ محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ منور حسین نے حاصل کی، شرجیل شہباز قادری، نبیل شہباز قادری، روحیل شہباز قادری، چودھری محمد اسلم اور محمف رفیق نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ نقابت کے فرائض زیب الحسن قادری اور محمد مشتاق قادری نے ادا کئے، خصوصی خطاب منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے دائریکٹر علامہ غلام مصطفی مشہدی نے ایما ن افروز خطاب کیا جس میں انہوں نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ظاہر ی اور باطنی محبت اور ادب مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا موثر اور آسان بتاتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ سے اپنے احوال کی بہتری کرنے کی تلقین کی۔انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے بانی وسرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دنیا بھر میں یہی پیغام عام کر رہے ہیں کہ اپنے دلوں کو محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سرشار کر لو جبکہ اپنے جسموں کو سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مزین کر لو۔

خطاب کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعے 10 خوش نصیبوں کو عرفان القرآن اور 1 عمرے کا ٹکٹ دیا گیا۔ محفل کے اختتام پر ضیافت میلاد تقسیم کی گئی۔ محفل میں رانا وقار احمدخان صدر منہاج القرآن یونان، زیب الحسن قادری، محمد امجد خان، چودھری محمد اسلم اور محمد رفیق نے خصوصی شرکت کی۔

رپورٹ: زیب الحسن قادری

تبصرہ