منہاج القرآن انٹرنیشنل (آریزو) اٹلی کے زیر اہتمام میلاد مصطفی (ص)

منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی جانب سے مو رخہ 11 فروری 2012ء بروز ہفتہ کی شام ہوٹل آترسکو کے خوبصورت ہال میں منہاج القرآن آریزو کی تنظیم کی جانب سے میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس بابرکت محفل میں خطاب کے لئے علامہ محمد اقبال فانی(ڈائریکٹر اسلامک سنٹر فرینکفرٹ) شدید برفباری اور موسم کی خرابی کے باوجود جرمنی سے اٹلی تشریف لائے۔

محفل میلاد کی ابتداء قاری محمد ممتاز احمد قادری نے تلاوت قرآن پاک سے کی، ہارون منشاد، کامران مجید، افضال سیال، صدف حسین، ظفر اقبال، عبدالجبار، مختار احمد قادری اور دیگر نعت خواں نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ محفل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب پروجیکٹر کے ذریعے دکھایا گیا۔محفل کے آخری حصہ میں علامہ محمد اقبال فانی نے روح پرور خطاب کیااور میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کیک کاٹااور خصوصی دعائیہ تقریب ہوئی۔

محفل میں منہاج القرآن اٹلی کے صدر اقبال وڑائچ، جنرل سیکرٹری ظہیر انجم، مختار احمد قادری، افضال سیال، منشاد احمد گوندل اور محمد عمران نے بھی شرکت کی، اس موقع پر خواتین کی بھی کثیر تعداد تقریب میں شامل رہی۔

رپورٹ: محمد عمران

تبصرہ