علامہ حافظ نذیر احمد کا جرمنی کے مختلف شہروں دورہ

سفیر عالم منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ حافظ نذیر احمد خان نے مورخہ 11 فروری 2012ء بروز ہفتہ کو جرمنی کے مختلف شہروں کا دورہ کیا۔ وہ مسجد مدینہ بریمن کے صدر شاکر اور سیکرٹری محمد ظفر کی دعوت پر بریمن آئے تھے، جہاں سے انہیں مسجد گلزار مدینہ ہانو رو لے جایا گیا۔ ہانو ور میں قیام کے بعدمسجد گلزار مدینہ کے صدر جاوید احمد اورا ن کے ساتھیوں کے ہمراہ برلن پہنچے۔ جہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کے صدر فیض احمد، جنرل سیکرٹری محمد ارشاد، میاں عمران الحق، اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے ساتھیو ں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

علامہ حافظ نذیر احمدخان کا دورہ جرمنی منہاج القرآن کے زیر اہتمام میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں منعقد ہونے والی محافل کے لئے تھا جو ان مساجد میں منعقد ہوئیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے منہاج القرآن کے تنظیمی اور تحریکی ذمہ داران کے ساتھ تربیتی اجلاس بھی منعقد کئے اور پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات سے ملاقات کی۔برلن میں ان کا زیادہ تر وقت ادارہ منہاج القرآن میں گذرا جہاں انہوں نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلسہ عام میں مرکزی خطاب فرمایااور لنگر کے بعدمنہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کے مقامی عہدیداران کے ساتھ ایک نشست میں شرکت کی۔اگلے دن سفیر عالم علامہ حافظ نذیر احمد خان نے منہاج القرآن کے میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ، محمد شکیل چغتائی کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات میں تحریکی سرگرمیوں، میڈیا میں ان سرگرمیوں کی بھر پور اشاعت اور یورپ میں پاکستان عوامی تحریک کی افادیت، اہمیت اور مستقبل کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی اور اس سلسلہ میں اپنا انٹرنیشنل کے لئے ایک خصوصی انٹرویو ریکارڈ کروایا۔

رپورٹ: ایم سی بی یورپ

تبصرہ