مورخہ 15 فروری 2012ء کو صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس محمد نعیم چوہدری کے ماموں جان (چوہدری محمدثقلین) ہارٹ اٹیک سے پیرس میں انتقال فرما گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ مرحوم کا جسد خاکی جب لاہور لایا گیا تو ائیر پورٹ پر مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر امور خارجہ راجہ محمد جمیل اجمل اور سیکرٹری امور خارجہ محمد وسیم افضل سمیت دیگر قائدین ورہنماء نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں مانکیالہ مسلم گوجر خان ضلع راولپنڈی میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میں شہری تنظیم گوجرخان کے عہدیداران کے علاوہ دیگر علاقوں سے آئے ہوئے کثیر افراد نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر علامہ پروفیسر محمد طاہر علوی (ڈائریکٹر منہاج تحفیظ القرآن واسلامک سنٹر) نے فلسفہ موت وحیات پرگفتگو کی۔ مرحوم کا نمازجنازہ علامہ محمد صفدر عثمانی خطیب جامع مسجد مدینہ نے پڑھایا جبکہ خصوصی دعا محمد راشد کلیامی (فاضل منہاج القرآن انٹرنیشنل یونیورسٹی) نے فرمائی۔ جملہ تنظیمات اور کارکنان منہاج القرآن نے محمد نعیم چوہدری سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت و بخشش کے لیے دعا کی۔ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے۔ مرکزی قائدین تحریک منہاج القرآن، سٹاف منہاج القرآن اور جملہ کارکنان محمد نعیم چوہدری اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
رابطہ نمبر:
حاجی محمد منیر چوہدری0321.5906857
حاجی محمد نعیم چوہدری 0322.5200590
تبصرہ