منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے ربیع الاول کے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی انتظامیہ اور معززین پیرس کے اعزاز میں مورخہ 10 فروری 2012ء کو لاگورونیو مرکز پر گرینڈ عشائیہ کا اہتمام کیا۔
پروگرام میں منہاج القرآن فرانس کی مرکزی و ذیلی تنظیمات کے عہدیداران، رفقاء و وابستگان،مذہبی وسیاسی وسماجی جماعتوں کے ممبران اور صحافی حضرات کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام میں خصوصی شرکت منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹرعلامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری، منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ جرمنی کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال فانی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر منہاج القرآن فرانس علامہ عبدالرازق نے بھی شرکت کی۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز قاری محمد صدیق نے تلاوت کلام پاک سے کیاجس کے بعد حاجی محمد حنیف مغل، زاہد محمود، تصور، منہاج نعت کونسل فرانس اور قاری طارق نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور نعتوں کے گلدستے پیش کئے۔ منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے سنگت صوفیاء کے حوالہ سے مختصر مگر پر اثر گفتگو کی۔ آپ نے منہاج القرآن فرانس کے تمام ممبران کا فرداً فرداً تعارف کرایا اور پروگرام کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ آخر میں انہوں نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور منہاج القرآن کی تاحیات رفاقت لینے کی دعوت دی۔ پروگرام کے اختتام پر ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں کیک کاٹا گیاجس کے بعد تمام احباب نے کھانا تناول کیا۔
رپورٹ: عدنان شفقت
تبصرہ