منہاج القرآن انٹرنیشنل (سینٹو) اٹلی کے زیر اہتمام میلاد النبی (ص) کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل (سینٹو) اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 04 فروری 2012ء کو میلادا النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شدید برف باری کے باجود عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ سید اقتدار حسین نے حاصل کی۔اس کے بعد حاجی غلام رسول او ر حافظ عدیل اظہر نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ محفل کی صدارت سینٹو کمیونٹی مسجد کے امام سید اقتدار حسین شاہ نے حاصل کی۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ جرمنی کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال فانی، صدر مجلس شوریٰ اٹلی محمد علی بھاگت اور صدر منہاج القرآن رجوایملیا مودنہ جاوید اقبال تھے جن کی وجہ سے پروگرام کی رونق مزید بڑھ گئی۔

علامہ محمد اقبال فانی نے میلادا لنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میلادا لنبی منانے اور اس کی فضیلت اور برکت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ سرکار دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولاد ت کی خوشیاں جتنے جو ش وخروش سے منائی جائیں کم ہیں۔ خطاب کے بعد درود وسلام پڑھا گیا۔ پروگرام کے اختتام پر امت مسلمہ، پاکستان، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت اور تندرستی کی دعا کی گئی۔ اختتام پر مردو خواتین میں لنگر تقسیم کیاگیا۔

رپورٹ: محمدعمران

تبصرہ