منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 04 فروری 2012ء کو عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں دور و نزدیک سے سینکڑوں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت فرمائی۔ کانفرنس کی نقابت کے فرائض علامہ وقاص یونس نے ادا کئے۔
محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد شہزاد رفیع نے حاصل کی۔محفل میں اٹلی کے مشہور ومعروف نعت خواں حضرات نے بارگاہ اقدس میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے جن میں ارشد حسین اویسی، ملک محمد اصغر، صوفی محمد افضل، حاجی محمد یونس بٹ اور اوریس برادران بریشیا شامل تھے۔کانفرنس میں خصوصی خطاب کے لئے منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ کے ڈائریکٹر علامہ احمد رضا نقشبندی نے شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اعلان نبوت فرمانے سے قبل 40 سالہ حیات مبارکہ کی بے مثال سیرت کردار کو قرآن وحدیث کی روشنی سے ثابت کیا۔ انہوں نے منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تعارف انتہائی خوبصورتی اور تفصیل سے کرایا۔ حاضرین نے ان کے خطا ب کو بہت پسند کیا اور پرجوش انداز میں نعرہ تکبیر ورسالت کی صدائیں بلند کرتے رہے۔
عظیم الشان کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیا کے ڈائریکٹر علامہ وقار احمد قادری، صدر منہاج القرآن نارتھ اٹلی حاجی محمد ارشد جاوید، نائب صدر حاجی محمد یونس بٹ، نائب ناظم بریشیا مرزا محمد افضال، اویس برادران، صدر میلان سٹی صوفی عمر حیات، صوفی محمد افضل اور ہالینڈ سے چن نصیب نے شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر درود وسلام پڑھا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیا کے ڈائریکٹر علامہ وقار احمد قادری نے دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے امت مسلمہ، منہاج القرآن کے رفقاء وکارکنان اور بالخصوص شیخ الاسلام کے لئے خصوصی دعا کی۔ آخر میں لنگر تقسیم کیاگیا۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو کی تمام ایگزیکٹو بالخصوص حاجی محمد اشرف، حاجی محمد خالد، حاجی محمد یونس، ملک محمد اصغر، محمد نصیر، محمد شبیر، سہیل عمران اور محمد خوشحال خان نے کردار ادا کیا۔
رپورٹ: محمدیعقوب
تبصرہ