منہاج القرآن انٹرنیشنل برمنگھم (برطانیہ) کے ڈائریکٹر علامہ محمد اشفاق عالم قادری کا دورہ آسٹریا

منہاج القرآن انٹرنیشنل برمنگھم (برطانیہ) کے ڈائریکٹر علامہ محمد اشفاق عالم قادری مورخہ 02 فروری 2012ء بروز جمعرات منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کی دعوت پر تین بجے سہ پہر ویانا ایئر پورٹ پہنچے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم کی قیادت میں منہاج القرآن کے وفد جن میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر عمیر الطاف، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن آسٹریا کے صدر ملک محمد شفیع اعوان، منہاج میڈیا یورپ کے کوآرڈینیٹرمحمد اکرم باجوہ، حاجی فضل حسین، منہاج القرآن آسٹریا کے سینئر نائب صدرملک محمد امین اعوان نے علامہ محمد اشفاق عالم قادری کا شاندار استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

ویانا ایئر پورٹ سے معزز مہمان کو ایک پر وقار قافلے کی صورت میں خواجہ محمد نسیم کی رہائش گاہ پر لایا گیا جہاں ان کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں منہاج القرآن آسٹریا کے عہدیداران نے شرکت کی۔ علامہ محمد اشفاق عالم قادری نے اپنے اعزاز میں خوبصورت استقبال اور عشائیہ کا اہتمام کرنے پر خواجہ محمد نسیم اور جملہ عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: محمد اکرم باجوہ

تبصرہ