منہاج القرآن انٹرنیشنل انٹرنیشنل روٹرڈیم (ہالینڈ) کی خصوصی دعوت پر مورخہ 22 جنوری 2012ء بروز اتوار کو منہاج یورپین کونسل کے اراکین نے منہاج اسلامک سنٹر روٹرڈیم (ہالینڈ) کا دورہ کیا اور مقامی تنظیم کے عہدیداران سے ملاقات کی، اس موقع پر منہاج القرآن روٹرڈیم نے مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔
منہاج یورپین کونسل کے وفد میں امیر علامہ حسن میر قادری، چودھری اعجاز احمد وڑائچ، سیکرٹری جنرل بلا ل اپل، سیکرٹری جنرل MPIC سید جمیل شاہ اور سیکرٹری جنرل MCB نوید احمد اندلسی شامل تھے۔ اس موقع پر روٹرڈیم (ہالینڈ) کے صدر افتخار حسین، جنرل سیکرٹری محمد ناظم، ناظم مالیات غلام باری، ناظم نشرواشاعت محمد عارف اقبال، طارق شکور، مظہر اقبال، حاجی محمد خلیل، منہاج یوتھ لیگ کے ذیشان علی اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔
منہاج اسلامک سنٹر روٹرڈیم (ہالینڈ) پہنچنے پر ڈاکٹر عابد عزیز (سرپرست منہاج القرآن روٹرڈیم) اور ان کے ساتھیوں نے منہاج یورپین کونسل کے قائدین کا استقبال کیا اور منہاج اسلامک سنٹر کے مختلف حصوں کا وزٹ کروایا۔ اس موقع پر ہونے والی میٹنگ میں ڈاکٹر عابد عزیز نے منہاج القرآن روٹرڈیم اور منہاج یوتھ لیگ روٹرڈیم کے عہدیداران کا تعارف کروایا اوراپنی تنظیم کے زیر اہتمام مختلف سرگرمیوں کے بارے بریفنگ دی۔ علامہ حسن میر قادری نے روٹرڈیم کی تنظیم کو سنٹر کی تعمیر نو پرمبارکباد دی اور شعبہ نشرواشاعت میں بہتری لانے کی ہدایت کی۔
رپورٹ:نوید اندلسی
تبصرہ